27 نومبر، 2026، 9:40 PM

میناب کے بچوں کا قتل عام کبھی فراموش نہیں کریں گے، صدر پزشکیان

میناب کے بچوں کا قتل عام کبھی فراموش نہیں کریں گے، صدر پزشکیان

صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل میناب کے 168 بچوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور یہ جرم انسانی حقوق کے دفاع کے دعوے داروں کی منافقت کو بے نقاب کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میناب میں پرائمری اسکول پر امریکی اور صہیونی حملے کو انسانی حقوق کے دعویداروں کے لئے مایہ ننگ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی دردناک بات نہیں کہ ایک باپ اپنے ایسے بچے کو سپرد خاک کرے جسے ابھی اس کی آغوش میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکہ کی حکومت اور صہیونی حکومت میناب کے 168 بچوں کے قتل کی ذمہ دار ہیں۔ ہم اس واقعے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ یہ جرم انسانی حقوق کے دفاع کے دعوے داروں کی منافقت کو بے نقاب کرتا ہے۔

News ID 1943169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha